پی سی بی نے افغانستان کیساتھ سیریز اور افغان کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کردیئے

پی سی بی نے افغانستان کیساتھ سیریز اور افغان کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں ...
پی سی بی نے افغانستان کیساتھ سیریز اور افغان کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دوستانہ کرکٹ سیریز اور افغان لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کے سیریز ختم کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ کابل دھماکے پر افسوس ہے مگر افغان بورڈ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا،غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد فوری سیریز نہیں ہوسکتی کیونکہ افغانستان میں سیریز کیلئے سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں ۔

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے,خبرپڑھنے کیلئے کلک کریں

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری ہمدردیاں کابل دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں،افغان کرکٹ بورڈ کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں کرکٹ کی حمایت کی اورافغانستان کی ایک نسل نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی ہے۔واضح رہے کہ کابل دھماکے کے بعد افغانستان نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ کرکٹ سیریز کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کھیل -