رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں 5سے 6بارشیں ہونے کی پیشن گوئی

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں 5سے 6بارشیں ہونے کی پیشن گوئی
رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں 5سے 6بارشیں ہونے کی پیشن گوئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رمضان کا پہلا عشرہ جاری ہے جس میں پڑنے والی گرمی نے شہریوں کو دن میں تارے دکھا رکھے ہیں تاہم اب محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں 5سے 6بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران ملک بھر میں 5سے 6بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں پری مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چھ جون سے مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بھی اس دوران بارشیں ہو نگی ۔6جون سے فیصل آباد ، سرگودھا اور ساہیوال میں 2سے تین بارشیں جبکہ راولپنڈی ، مری ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی خوب بارشیں برسیں گی ۔

اس کے علاوہ ملتان ، بہاولپور ، سبی اور ژوب میں بھی وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -