”ہیلو صباء۔۔۔! میں ودیا بالن ہوں“ بھارتی اداکارہ نے صباءقمر کی فلم دیکھ کر انہیں واٹس ایپ پر ایسا پیغام بھیج دیا کہ دیکھ کر ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

”ہیلو صباء۔۔۔! میں ودیا بالن ہوں“ بھارتی اداکارہ نے صباءقمر کی فلم دیکھ کر ...
”ہیلو صباء۔۔۔! میں ودیا بالن ہوں“ بھارتی اداکارہ نے صباءقمر کی فلم دیکھ کر انہیں واٹس ایپ پر ایسا پیغام بھیج دیا کہ دیکھ کر ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ صباءقمر اور بھارتی اداکار عرفان خان کی فلم ”ہندی میڈیم“ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ اس کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ کی بڑی بڑی ہستیاں بھی یہ فلم دیکھ رہی ہیں اور پسندیدگی کے ووٹ دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ طلوع آفتاب سے پہلے معروف سٹیج اداکارہ کی شیخ رشید کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آ گئی کہ تہلکہ مچ گیا، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے بھی فلم دیکھنے کا پروگرام بنایا تو وہ اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ صباءقمر کو مبارکباد دینے کیلئے ناصرف ان کا موبائل نمبر ڈھونڈا بلکہ انہیں واٹس ایپ پیغام بھی بھیج دیا جسے دیکھ کر یقینا صباءقمر کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئی ہوں گی۔

صباءقمر کے موبائل پر موصول ہونے والا پیغام کچھ یوں تھا ”ہائی صباء۔۔۔! میں ودیا بالن ہوں۔ آج ہندی میڈیم دیکھی اور تمہارا نمبر زینت سے لیا۔ میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں تم فلم میں بہت زبردست ہو۔

یہ ایک ایسا کردار تھا جسے مہم جو ہونے کے باعث کوئی بھی ناپسند قرار دے سکتا تھا لیکن تم نے اسے لوگوں کے بہتر بنا کر قابل یقین اور پسند آنے والے کردار بنا دیا۔۔۔ واقعی بہت ہی زبردست۔ تمہاری کارکردگی اور فلم کی بڑی کامیابی پر تمہیں مبارکباد دیتی ہوں۔ نیک تمنائیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔

بھارتی اداکاروں کی جانب سے موصول ہونے والا یہ پیغام سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی اس فلم میں دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے اور ہر کوئی اسے دیکھنے کیلئے سینماﺅں کا رخ کر رہا ہے۔

مزید :

تفریح -