ٹائیگر ووڈز نے شراب پی رکھی تھی یا نہیں۔۔۔؟ امریکی پولیس نے پتہ چلانے کیلئے گالفر کو ایک ایسا کام کرنے کا کہہ دیا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے، ویڈیو دیکھ کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

ٹائیگر ووڈز نے شراب پی رکھی تھی یا نہیں۔۔۔؟ امریکی پولیس نے پتہ چلانے کیلئے ...
ٹائیگر ووڈز نے شراب پی رکھی تھی یا نہیں۔۔۔؟ امریکی پولیس نے پتہ چلانے کیلئے گالفر کو ایک ایسا کام کرنے کا کہہ دیا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے، ویڈیو دیکھ کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

  

فلوریڈا (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اور کامیاب ترین سابق گالفر ’ٹائیگر ووڈز ‘ کی شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام کی تردید کے بعد پولیس نے ان کی ایک ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں انہیں سڑک پر بنی سفید لائن پر سیدھا چلنے کو کہا جاتا ہے تاہم وہ اس میں بری طرح ناکام ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”ہیلو صباء۔۔۔! میں ودیا بالن ہوں“ بھارتی اداکارہ نے صباءقمر کی فلم دیکھ کر انہیں واٹس ایپ پر ایسا پیغام بھیج دیا کہ دیکھ کر ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ٹائیگر ووڈز کو 29 مئی کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں امریکی جزیرے جیو پیٹر میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد تقریبا ساڑھے دس بجے انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ رہائی ملنے کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں شراب پینے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی گرفتاری کی وجہ شراب نہیں تھی بلکہ یہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کا غیر معمولی ری ایکشن تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو کیا وہ اس کی شدت کو سمجھتے ہیں اور اپنے فعل کی پوری ذمہ داری لیتا ہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد آج پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک پولیس افسر ٹائیگر ووڈز کو سڑک پر بنی سفید لائن پر سیدھا چلنے کو کہتا ہے تاہم وہ اس میں بری طرح ناکام ہو جاتے ہیں اور ان کیلئے قدم اٹھانا بھی مشکل نظر آتا ہے، ایک آدھ قدم اٹھانے کے بعد وہ لڑکھڑاتے بھی ہیں تاہم پولیس اہلکار انہیں سنبھال لیتا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

اس کے بعد پولیس اہلکار انہیں ہدایات دیتا ہے کہ وہ انگریزی زبان کے حروف تہجی گائے بغیر سنائیں اور ساتھ ہی یہ پوچھتا ہے کہ کیا آپ کو ہدایات سمجھ آ گئیں؟ ٹائیگر ووڈز کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر پولیس اہلکار ان سے پوچھتا ہے کہ کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ تو ٹائیگر ووڈ بالکل ہی الگ جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”قومی ترانہ الٹا نہیں پڑھنا۔“

اس کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹائیگر ووڈز اے سے لے کر زیڈ تک انگریزی حروف تہجی سناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔

یاد رہے کہ جوپیٹر کے دیہی علاقے میں پولیس نے جب وڈز کو حراست میں لیا تو ان کی تصویر بھی کھینچی جس میں وہ بے ترتیب دکھائی دئیے۔اپنے بیان میں وڈز کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ میں نے شراب نوشی نہیں کی تھی۔ جو ہوا وہ تجویز کردہ دوا کا غیر معمولی ری ایکشن تھا۔مجھے معلوم نہیں تھا کہ دواو¿ں کا مجھ پر اتنا زیادہ اثر ہو گا۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ دوستوں اور مداحوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ خود سے بھی بہت توقعات رکھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -