’ہم عورتوں کو یہ کام کرنے کی اجازت دینے والے ہیں‘ سعودی وزیر نے زوردار اعلان کردیا، سعودی مردوں کے ہوش اڑادئیے

’ہم عورتوں کو یہ کام کرنے کی اجازت دینے والے ہیں‘ سعودی وزیر نے زوردار اعلان ...
’ہم عورتوں کو یہ کام کرنے کی اجازت دینے والے ہیں‘ سعودی وزیر نے زوردار اعلان کردیا، سعودی مردوں کے ہوش اڑادئیے

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کا مسئلہ عرصے سے دنیا بھر میں موضوع بحث ہے اور خواتین کے حقوق کی تنظیمیں بہت شور مچاتی رہتی ہیں کہ سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کا حق دیا جائے۔ اب سعودی عرب کے اندر سے خواتین کو یہ حق دینے کے لیے ایسی آواز بلند ہو گئی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق یہ آواز سابق وزیرتعلیم شہزادہ فیصل بن عبداللہ کی ہے۔

سعودی ائیرلائن کی پروازوں میں اُردو زبان میں ایسا کام شروع ہوگیا کہ کوئی بھی اب پاکستانیوں کو دھوکہ نہ دے پائے گا

شہزادہ فیصل نے خواتین کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے گزشتہ دنوں ٹی وی چینل روتانا خلیجیہ سے گفتگو میں کہا کہ ”خواتین کو اب گاڑی چلانے اور معاشرے میں نمایاں کردار ادا کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔ شاید کچھ لوگ اس تبدیلی سے خوفزدہ ہوں لیکن یہ اب ناگزیر ہو چکی ہے۔“ واضح رہے کہ شہزادہ فیصل دوسرے سعودی شہزادے ہیں جنہوں نے خواتین کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ اس سے قبل شہزادہ الولید بن طلال بھی خواتین کی ڈرائیونگ کے حق میں بول چکے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -