چند روز قبل امریکہ میں مسلمان خاتون کو بچاتے ہوئے قتل ہونے والے 2 غیر مسلم تو آپ کو یاد ہوں گے، اب دنیا بھر کے مسلمانوں نے اکٹھے ہوکر ایسا شاندار کام کردیا کہ نئی تاریخ رقم کردی، ہر مسلمان کا سر فخر سے بلند کردیا

چند روز قبل امریکہ میں مسلمان خاتون کو بچاتے ہوئے قتل ہونے والے 2 غیر مسلم تو ...
چند روز قبل امریکہ میں مسلمان خاتون کو بچاتے ہوئے قتل ہونے والے 2 غیر مسلم تو آپ کو یاد ہوں گے، اب دنیا بھر کے مسلمانوں نے اکٹھے ہوکر ایسا شاندار کام کردیا کہ نئی تاریخ رقم کردی، ہر مسلمان کا سر فخر سے بلند کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک مسلمان خاتون پر نسل پرستوں نے حملہ کیا۔ ایسے میں دو غیرمسلم مرد درمیان میں آئے اور مسلمان خاتون کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جان دے کر ایک تاریخ رقم کر دی۔ اب مسلمانوں نے اکٹھے ہو کر ان دونوں بہادر انسانوں کے خاندانوں کے لیے ایسا کام کر دیا ہے کہ ہر مسلمان کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق مسلم گروپوں نے مسلمان خاتون کو بچاتے ہوئے اپنی جان دینے والے ٹیلیسین میردین نمکائی اور ریکے جان بیسٹ کے لواحقین کے لیے 5لاکھ ڈالر (تقریباً5کروڑ روپے) جمع کر لیے ہیں۔

ابتدائی طور پرمسلم ایجوکیشن ٹرسٹ اور سیلیبریٹ مرسی نامی مسلم گروپوں نے انٹرنیٹ پر رقم جمع کرنے کا ہدف 60ہزار ڈالر رکھا جو محض 5گھنٹوں میں پورا ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہدف کو بڑھا دیا۔ یہ رقم ان دونوں کے خاندانوں کو مالی امداد کے طورپر دی جائے گی۔ ان گروپوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”فنڈزہماری توقع سے زیادہ جمع ہو چکے ہیں اور ان کے ذریعے مسٹر بیسٹ کے چار بچوں کی کالج تک تعلیم کے اخراجات بھی پورے کیے جائیں گے۔“سیلیبریٹ مرسی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ”اکٹھے ہونے والے اضافی فنڈز کا ایک حصہ انتہاءپسندوں کی طرف سے تباہ کی گئی یہودیوں کی قبروں پر لگایا جائے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -