کور کمانڈر پشاور کا جنوبی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

کور کمانڈر پشاور کا جنوبی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، پاک فوج ...
کور کمانڈر پشاور کا جنوبی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں سیکیورٹی صورتحال ، ترقیاتی کاموں، بارڈر سیکیورٹی اور پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے بلند حوصلے اور سرحد کے اطراف دہشتگردوں کی نقل و حمل روکنے اور سرحد کی حفاظت کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر جنوبی وزیرستان ایجنسی کے کمانڈر میجر جنرل نعمان زکریا بھی کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید :

قومی -