پاکستانی لڑکے نے فیس بک پر دوست بنی لڑکی سے جب اظہار محبت کیا تو آگے سے لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ لڑکے کو اپنی عزت بچانا مشکل ہو گیا....ایسی پریم کہانی کہ جان کر آپ کا سوشل میڈیا سے اعتبار ہی اٹھ جائے گا

پاکستانی لڑکے نے فیس بک پر دوست بنی لڑکی سے جب اظہار محبت کیا تو آگے سے لڑکی ...
پاکستانی لڑکے نے فیس بک پر دوست بنی لڑکی سے جب اظہار محبت کیا تو آگے سے لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ لڑکے کو اپنی عزت بچانا مشکل ہو گیا....ایسی پریم کہانی کہ جان کر آپ کا سوشل میڈیا سے اعتبار ہی اٹھ جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بک پراکثر افراد کی دوستوں کی فہرست بہت طویل ہوتی ہے، نوجوان لڑکے کوشش کرتے ہیں کہ ان کی آئی ڈی میں زیادہ سے زیادہ خواتین ایڈ ہوں جبکہ لڑکیاں کوشش کرتی ہیں کہ ان کی آئی ڈی میں کوئی بھی اجنبی ایڈ نہ ہو۔لڑکے عمومی طور پر  لڑکیوں کے نام سے جعلی اکاونٹ بنا کر سادہ لوح نوجوانوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ پاکستانی لڑکے کے ساتھ پیش آیا،جس نےلڑکی کے نام سے جعلی اکاونٹ بنایا اور ایک خاتون کو دوستی کی درخواست بھیج دی تاہم دوسری جانب خاتو ن نے دوستی کی درخواست قبول کر لی اور ان کے درمیان کافی اوقات تک چیٹ ہوتی رہتی ، ایک دن لڑکے نے اس خاتون سے اظہار محبت کیااور کہا کہ” میں ایک لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہوں اور میرا نام علی ہے ، تم سے بہت پیار کرتا ہوں اور جعلی آئی ڈی بنا کر تم سے رابطہ کیا، صرف تمھیں پانے کے لئے ایسا کیا، میں تمھارے بنا جی نہیں سکتا“۔

لڑکے نے تو اپنے جذبات کا اظہار کھل کر دیا لیکن یہ نہیں سوچا کہ دوسری جانب موجود لڑکی کا کیا رد عمل ہو گا،لڑکے کی تمام باتیں سننے کے بعد دوسری جانب سے جواب آیا کہ ’یار میں نے بھی تمہیں لڑکی سمجھ کر ہی دوست بنایا تھا کیونکہ میں خود بھی لڑکا ہوں‘،یہ جواب سن کر لڑکے کے اوساں خطا ہو گئے اور لڑکی کے ساتھ دوستی کے چکر میں رہی سہی عزت بھی گنوا بیٹھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -