پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم شامل،شون گروپ نے ملتان فرنچائز 5.2ملین سالانہ میں حاصل کرلی

پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم شامل،شون گروپ نے ملتان فرنچائز 5.2ملین سالانہ ...
پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم شامل،شون گروپ نے ملتان فرنچائز 5.2ملین سالانہ میں حاصل کرلی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپرلی گیگ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے سیز ن میں ملتان کی ٹیم بطور چھٹی ٹیم کھیل میں حصہ لے گی اور اسے پاکستان کے معروف بزنس گروپ ’شون گروپ ‘ نے میدان میں اتاراہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ چھٹی ٹیم کا نام ملتان ہے جسے شان گروپ نے 52 لاکھ ڈالرز یعنی 54 کروڑ 51 لاکھ 42 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

 ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ 19مئی کوقذافی سٹیڈیم میں ہونے والی بولی میں 40نمائندوں نے شرکت کی جس میں شون گروپ نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم حاصل کر لی ہے ۔پاکستان سپرلیگ کے فیس بک پیج پرپیغام جاری کیا گیاہے جس میں ملتان کی ٹیم کو خوش آمدید کہا گیاہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -