کھانے سے قبل جراثیم سے نجات حاصل کرنے کیلئے کیا ہاتھ ٹھنڈے پانی سے دھونے چاہئیں یا گرم پانی سے؟ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دئیے

کھانے سے قبل جراثیم سے نجات حاصل کرنے کیلئے کیا ہاتھ ٹھنڈے پانی سے دھونے ...
کھانے سے قبل جراثیم سے نجات حاصل کرنے کیلئے کیا ہاتھ ٹھنڈے پانی سے دھونے چاہئیں یا گرم پانی سے؟ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دئیے

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)ہم اکثر سنتے ہیں کہ ہاتھوں کی بہترین صفائی کیلئے اینٹی بیکٹیریل صابن اور گرم پانی زیادہ مفید ہے لیکن سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد اس نظریے پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا ہے۔ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جراثیموں کے خاتمے میں ٹھنڈا پانی بھی اتنا ہی کارگر ہے جتنا گرم پانی، اور اسی طرح اینٹی بیکٹیریل صابن بھی عام صابن سے کسی طور بہتر نہیں ہے۔

نیو جرسی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جراثیموں سے نجات کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ کم از کم 10 سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں کو مل مل کر دھوئیں، صابن چاہے جو بھی استعمال کریں اور پانی بھی ٹھنڈا استعمال کریں یا گرم، اس سے کو ئی فرق نہیں پڑتا۔

ان دو انگلیوں کو 60 سیکنڈ تک اکٹھے مالش کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جان کر آزمائے بغیر نہ رہاجائے

رٹجرز یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسر ڈونلڈ شاپنر کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ محض جسمانی صفائی کیلئے اگر آپ پانی گرم کرنا چاہتے ہیں تو اس کی کوئی ضرورت نہیں ۔ آپ ٹھنڈا پانی استعمال کرکے توانائی کی بھی اچھی خاصی بچت کرسکتے ہیں۔“

اس تحقیق کے دوران 21 افراد کو تجربات میں شامل کیا گیا جنہوں نے مختلف اوقات پر اپنے ہاتھ 15.5 ڈگری سیلسیس، 26 ڈگری سیلسیس اور 38 ڈگری سیلسیس کے مختلف درجہ حرارت پر دھوئے ۔ تینوں صورتوں میں جراثیموں کی صفائی ایک جیسی ہی تھی۔ اسی طرح تحقیق کے شرکاءنے عام صابن اور اینٹی بیکٹیریل صابن سے بھی ہاتھ دھوئے تو جراثیموں کے خاتمے کیلئے دونوں طرح کے صابن کے اثرات ایک جیسے پائے گئے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’جرنل آف فوڈ پروٹیکشن‘ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -