آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، قومی ویمن ٹیم آج برطانیہ روانہ ہوگی، 2 جولائی کو بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، قومی ویمن ٹیم آج برطانیہ روانہ ہوگی، 2 جولائی کو بھارت ...
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، قومی ویمن ٹیم آج برطانیہ روانہ ہوگی، 2 جولائی کو بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج برطانیہ روانہ ہوگی جس کی قیادت ثناءمیر کریں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والے نئے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 2 جولائی کو ہو گا۔

نہال ہاشمی کیس، معز ز جج کے ریمارکس افسوسناک اور سپریم کورٹ کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے: ترجمان حکومت پاکستان
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 24جون سے برطانیہ میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج برطانیہ کے روانہ ہوگی، ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 25جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 27جون کو قومی ویمن ٹیم کا ٹاکرا انگلینڈ سے ہوگا۔ جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلے کے لئے گرین شرٹس 2جولائی کو میدان میں اتریں گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 5جولائی کو آسٹریلیا اور 8جولائی کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگی، اسی طرح پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان 11جولائی کو سجے گا جبکہ گرین شرٹس کے پول میچز کا آخری میچ15جولائی کو سری لنکا سے ہوگا۔

پاکستانی لڑکے نے فیس بک پر دوست بنی لڑکی سے جب اظہار محبت کیا تو آگے سے لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ لڑکے کو اپنی عزت بچانا مشکل ہو گیا....ایسی پریم کہانی کہ جان کر آپ کا سوشل میڈیا سے اعتبار ہی اٹھ جائے گا
اس موقع پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ صبیح اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ گرین شرٹس ورلڈ کپ میں کم از کم سیمی فائنل کو ہدف بنا کر اس تک رسائی حاصل کریں گی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف بڑے میچ کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

مزید :

کھیل -