امریکہ میں ویزہ حاصل کرنے کے لئے اب سوشل میڈیا کی تفصیل دینا ہوگی، بل منظور

امریکہ میں ویزہ حاصل کرنے کے لئے اب سوشل میڈیا کی تفصیل دینا ہوگی، بل منظور
امریکہ میں ویزہ حاصل کرنے کے لئے اب سوشل میڈیا کی تفصیل دینا ہوگی، بل منظور

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر سے امریکی ویزے کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کے لیے ایک نیا سوالنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ان سے گزشتہ پانچ سال کے دوران فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان کی پندرہ سال کی ذاتی زندگی کی معلومات طلب کی جائیں گے۔

نہال ہاشمی کیس، معز ز جج کے ریمارکس افسوسناک اور سپریم کورٹ کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے: ترجمان حکومت پاکستان

خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق امریکی ویزہ کے حصول کے لئے ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں ویزے پر آنے والے افراد کی چھان بین کو سخت کرنے کے لئے نیا طریقہ کار متعارف کراتے ہوئے ایک نیا سوالنامہ جاری کیا ہے۔ اس سوالنامے کے تحت ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی5سال کی تفصیل اور اپنی ذاتی زندگی کی 15سالہ معلومات دینے کے پابند ہوں گے۔ امریکی مینجمنٹ اور بجٹ کے دفتر نے نئے سوالنامے کی منظوری دے دی ہے۔مینجمنٹ اور بجٹ کے دفتر نے نئے سولات کی عمومی طور پر تین سال کی بجائے چھ ماہ کے عرصے کے لیے منطوری دی ہے۔اس نئے طریقہ کار کے تحت قونصلر حکام کو (ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کے) پرانے تمام پاسپورٹس کے نمبر،ای میل ایڈریس، فون نمبر اور پندرہ سال کے ذاتی زندگی کے معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی جس میں ان کے پتے، ملازمت اور سفری تاریخ بھی فراہم کرنا ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شناخت کی تصدیق کے لیے ایسی معلومات ضروری ہے یا قومی سلامتی کے تحت سخت چھان بین کی ضرورت ہے۔جبکہ امریکی عہدیدار اس کے علاوہ بھی مزید معلومات بھی طلب کر سکتے ہیں ۔

سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ میں جھگڑا، وجہ جیکولین فرنینڈس بنیں: بھارتی میڈیا

اس اقدام سے متعلق رائے عامہ جاننے کے دوران تعلیمی عہدیداروں اور اکیڈیمک گروپس کی طرف سے اس پر تنقید کے باوجود اس طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی ہے۔تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ نئے سوالات کی وجہ سے ناصرف کام بڑھ جائے گا بلکہ یہ عمل (ویزا درخواستوں کی) پروسیسنگ میں تاخیر کا باعث بھی بنے گا اور اس کی وجہ سے امریکہ آنے والے طلبا اور سائنسدانوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔اگرچہ نئے سوالات کی نوعیت رضارکارانہ ہے تاہم ان کے فارم میں کہا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں کسی بھی ویزا درخواست دہندہ کی پروسیسنگ کا عمل تاخیر کا شکار یا رک سکتا ہے۔

پاکستانی لڑکے نے فیس بک پر دوست بنی لڑکی سے جب اظہار محبت کیا تو آگے سے لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ لڑکے کو اپنی عزت بچانا مشکل ہو گیا....ایسی پریم کہانی کہ جان کر آپ کا سوشل میڈیا سے اعتبار ہی اٹھ جائے گا

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے چھ مسلمان اکثریت والے ملکوں کے شہریوں پر عارضی سفری پابندی عائد کرنے کی کوشش کی لیکن امریکہ کے اپیل کورٹ نے اس حکم نامے کو امتیازی قرار دیتے ہوئے اسے بحال رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -