سعودی شہر القطیف میں کار بم دھماکا ،2مشتبہ افراد ہلاک

سعودی شہر القطیف میں کار بم دھماکا ،2مشتبہ افراد ہلاک
سعودی شہر القطیف میں کار بم دھماکا ،2مشتبہ افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی شہر القطیف میں ممکنہ خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں 2مشتبہ افرادہلاک ہو گئے۔

”العربیہ “ کے مطابق دہشگردوں نے سعودی شہر القطیف کے علاقے میاس میں نماز مغرب سے چند منٹ قبل بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیاجس کے باعث 2مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ، دھماکا اس قدر شدید تھاکہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی تاہم اس میں کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔


سعودی حکام نے بم حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور ان کی شناخت فاضل ال حمادہ اور محمد الصویمل کے نام سے کی ہے جو القطیف کے نواح میں واقع علاقے العوامیہ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حکام کو مطلوب تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بم حملے میں ملوث دیگر3اافراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -