سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے ماہ مقدس میں سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ،ایسا اعلان کر دیا کہ ارض حرمین جانے کاخواب دیکھنے والوں کی آنکھیں خوشی سے بھیگ جائیں گی

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے ماہ مقدس میں سب سے بڑی خوشخبری سنا ...
سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے ماہ مقدس میں سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ،ایسا اعلان کر دیا کہ ارض حرمین جانے کاخواب دیکھنے والوں کی آنکھیں خوشی سے بھیگ جائیں گی

  

لاہور(خالد شہزاد فاروقی)سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کے عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی ، پاکستان میں قائم سعودی ایمبیسی نے رمضان میں عمرہ ویزہ کا مصنوعی بحران پیدا کرکے ہزاروں پاکستانی زائرین کو عمرے جیسی عظیم سعادت سے محروم کرنے کی سازش ناکام بنا دی،سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے حکم پر ماہ مقدس میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین کے لئے روزانہ جاری ہونے والے عمرے ویزے  کوٹے کی تعداد  5ہزار سے بڑھا کر   9ہزار کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں پاکستان سے ادائیگی عمرہ کے لئے ارض حرمین جانے والوں کی تعداد عام مہینوں کی نسبت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور ہر مسلمان کیخواہش ہوتی ہے کہ وہ رمضان کی ان مقدس ساعتوں میں روضہ رسول ﷺ کی قربت اور بیت اللہ کے سائے میں زیادہ سے زیادہ وقت گذارے تاہم گذشتہ چند روز سے منافع خور مافیا نے عمرے ویزے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں کہ سعودی سفارت خانے میں عمرہ ویزہ سٹیکرز کی شدید قلت پیدا ہو نے کی وجہ سے نیا بحران پیدا ہو گیا ہے ،ان بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں کی اشاعت کے بعد پاکستان میں سعودی سفیر نے نوٹس لیتے ہوئے خادمین حرمین الشریفین کے خصوصی حکم پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عمرے ویزے کے کوٹے کو بڑھاتے ہوئے روزانہ جاری ہونے والے ویزوں کی تعداد 5ہزار سے بڑھا کر 9ہزار کر دی ہے ۔سعودی سفارت خانے میں موجود اعلیٰ اہلکار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بعض ٹریول ایجنٹس اور عمرے کے نام پر ’’دولت کمانے والے مافیا ‘‘ نے ملی بھگت کے ساتھ میڈیا میں عمرہ ویزہ کے سٹیکرز ختم ہونے کی بے بنیاد خبریں پھیلائیں جو کہ سراسر گمراہ کن ہیں اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں،سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے ہمیشہ پاکستانی قوم اور ارض حرمین کی زیارت کے شیدائیوں سے خصوصی الفت اور محبت کا اظہار کیا ہے اور انہی کے حکم پر پاکستانی زائرین کے عمرہ کوٹے میں ایک بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے ،اب حرمین شریفین جانے والوں کے لئے عمرے ویزے کے حصول میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔

اس حوالے سے روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ نے جب ملک کے ممتاز عالم دین اور پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی زائرین کے لئے اسلام آباد میں قائم سعودی سفارت خانے اور معزز سفیر نے ایک اہم اور حساس مسئلے کا بروقت تدارک کرتے ہوئے عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود ایک مخصوص مافیا اور گروہ پاک سعودی تعلقات میں دراڑیں ڈالنے اور قوم کو گمراہ کرنے کی سازشیں کرتا رہتا ہے ،لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ سعودی حکام اس گروہ کی سازشوں سے آگاہ ہیں بلکہ ان کا توڑ کرنے کی فوری صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ چند روز سے ایک مخصوص مافیا کی جانب سے میڈیا میں یہ خبریں پھیلائی جارہی تھیں کہ اسلام آباد میں قائم سعودی سفارت خانے اور کراچی میں قائم سعودی قونصلیٹ نے عمرہ ویزا کی سٹمپنگ کیلئے ویزسٹیکرز کی کمی کو بہانہ بنا کر پاسپورٹ وصولی کو انتہائی محدود کردیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر صرف چند سو پاسپورٹ وصول کئے جا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -