چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انگلش باولر نے بلے باز تمیم اقبال کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ وہ غصے میں آ گئے اور پھر۔۔۔

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انگلش باولر نے بلے باز تمیم اقبال کے ساتھ ...
چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انگلش باولر نے بلے باز تمیم اقبال کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ وہ غصے میں آ گئے اور پھر۔۔۔

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ہے تاہم انگلینڈ کی جانب سے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا گیا ان سب کے ساتھ ساتھ تمیم اقبال سینچری مکمل کرنے پر کامیابی کامظاہرہ کر رہے تھے تو بین سٹوکس کے ساتھ ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف میچ میں تمیم اقبال نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی اور وہ اس موقع پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ بین سٹوکس آئے اور انہو ںنے تمیم اقبال کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے انہیں کچھ کہا جس پر تمیم اقبال نے اچانک سے ان کا ہاتھ اپنے کندھے سے ہٹاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ ان دونوں کے درمیان کن الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

مزید :

کھیل -