را اور این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ، ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردئیے ہیں: سرتاج عزیز

را اور این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ، ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم ...
را اور این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ، ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردئیے ہیں: سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں جس کے ثبوت اقوام متحدہ میں بھی پیش کر دیئے ہیں۔

نہال ہاشمی کیس، معز ز جج کے ریمارکس افسوسناک اور سپریم کورٹ کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے: ترجمان حکومت پاکستان
سینٹ اجلاس کے دوران توجہ دلاﺅ نوٹس پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ننگر ہار میں پاک افغان سرحد کے قریب بھارتیوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے، پہلے کلبھوشن کی گرفتاری اور اب ننگر ہار میں بھارتیوں کی ہلاکت سے پاکستان میں بھارتی مداخلت سامنے آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں ثبوت دئیے، دنیا کو بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں پندرہ طالبات کو شہید کیا گیا اور بھارتی فوج نے کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

’جب آپ کو کسی سے پیار ہوجاتا ہے تو آپ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے پیار کا ایسا خوفناک سائیڈ ایفیکٹ بتادیا کہ جان کر ہی آپ کو پیار سے ڈر لگنے لگے گا
واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران کی جانب سے افغانستان بھارت گٹھ جوڑ پر توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرایا گیا۔ سحرکامران کا کہنا تھا کہ جب سے مودی حکومت آئی ہے تو بھارت کا مقصد صرف دہشت گردی کو فروغ دینا ہے، بھارت اور افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہیں اور ننگرہار میں امریکی فضائی حملے میں 15 بھارتیوں کی ہلاکت اس گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -