اسفندیار ولی خان کا افغان صدر اشرف غنی اور حامد کرزئی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ، کابل دھماکے پر اظہار افسوس

اسفندیار ولی خان کا افغان صدر اشرف غنی اور حامد کرزئی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ...
اسفندیار ولی خان کا افغان صدر اشرف غنی اور حامد کرزئی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ، کابل دھماکے پر اظہار افسوس

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے افغان صدر اشرف غنی اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کیساتھ فون پر رابطہ کیا اور گزشتہ روز کابل میں  ہونے والے بم دھماکے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی دُکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت،عوام اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ برابر کی شریک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت اور قابل تشویش ہے، اس مسئلے نے پوری دُنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اب اس ناسور نے عالمی شکل اختیار کی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی کوششوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دُنیا کو پرامن بنایا جا سکے اور اس قسم کی کارروائیوں کا راستہ روکا جا سکے۔ اُنہوں نے اس دہشتگردانہ کارروائی کو دہشتگردوں کا ڈر اور کمزوری کی علامت قراردیتے ہوئے  ظلم و بربریت کے اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔

مزید :

پشاور -