پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے وکٹیں گرانے کے لئے پی ٹی آئی کا ہوم ورک مکمل,دونوں جماعتوں کے کئی بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لئے تیار

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے وکٹیں گرانے کے لئے پی ٹی آئی کا ہوم ورک ...
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے وکٹیں گرانے کے لئے پی ٹی آئی کا ہوم ورک مکمل,دونوں جماعتوں کے کئی بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لئے تیار

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے وکٹیں گرانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے،عید الفطر سے پہلے دونوں جماعتوں کے کئی بڑے رہنما عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر جوڑ توڑ مکمل کر لیا ہے اور 5سے6جون کو پنجاب سے پیپلز پارٹی کے کئی رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ دوسری کھیپ کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہنے کے لئے 21اور22جون کی تاریخ رکھی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے پہلے تیسری کھیپ بھی شمولیت کا اعلان کر سکتی ہے۔ پارٹی نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام سیاستدانوں کے نام صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -