فلپائن ہوٹل میں فائرنگ،34 افراد ہلاک،متعدد زخمی

فلپائن ہوٹل میں فائرنگ،34 افراد ہلاک،متعدد زخمی
فلپائن ہوٹل میں فائرنگ،34 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  

منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلپائن کے دارلحکومت منیلا کے قریب سیاحتی مرکز میں ایک ہوٹل پر فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ متعدد  زخمی ہوگئے ہیں۔

را اور این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ، ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردئیے ہیں: سرتاج عزیز

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منیلا کے قریب واقع سیاحتی مقام پر ایک ہوٹل میں مبینہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وہاں مقیم 34 افراد جان کی بازی ہار گئے۔یہ واقعہ ہوٹل میں موجود کسینو کے اندر ہوا۔ہوٹل نینو اکینو انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ٹرمینل3کے قریب واقع تھا۔

اس ہوٹل کے پاس شابنگ مال، کسینو، سینما اور دیگر ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل کے اندر سے فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں، جب کہ کئی سیاحوں کو ہوٹل سے جان بچا کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔دوسری جانب داعش نےمنیلا میں فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -