گھریلو جھگڑے پر خاتون نے3بیٹوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

گھریلو جھگڑے پر خاتون نے3بیٹوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
گھریلو جھگڑے پر خاتون نے3بیٹوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خاتون نے اپنی 3بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، بچیوں کی عمریں 4سے7سال کے درمیان ہیں۔

فلپائن ہوٹل میں فائرنگ،درجنوں غیر ملکی سیاح زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ملتان کی رہائشی خاتون نے 3معصوم بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ خاتون اور2بیٹیوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں ، جبکہ ایک بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔جاں بحق ہونے والی بچیوں میں6سالہ مہناز ، 4سالہ رابعہ شامل ہیں اور 7سالہ بچی صبیحہ کی نعش کو تا حال تلاش نہیں کیا جاسکا۔

مزید :

ملتان -