چین میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کا ایسا طریقہ متعارف کروادیاگیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی

چین میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کا ایسا طریقہ متعارف کروادیاگیا جس کی ...
چین میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کا ایسا طریقہ متعارف کروادیاگیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی

  

بیجنگ(نیوز ڈیسک)مانا کہ چین بہت تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے مگر یہ کیا کہ اب شادی شدہ جوڑوں کو طلاق کی سہولت بھی سمارٹ فون ایپ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ حیران کن سہولت مقبول سوشل میڈیا ایپ ’وی چیٹ‘ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔ 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی ایکسپرٹ میتھیو برینن کا کہنا ہے کہ طلاق کا نیا فیچر وی چیٹ کے پبلک سروسز سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیچر میرج رجسٹریشن کے فیچر کے ساتھ ہی موجود ہے، جو پہلے سے اس ایپ کا حصہ ہے۔ بائیں طرف میرج رجسٹریشن اور دائیں طرف طلاق رجسٹریشن کا بٹن دیا گیا ہے۔ برینن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ سروس گوانگ ڈونگ صوبے میں شروع کی گئی ہے اور یہ واضح نہیں کہ حکام اسے دیگر علاقوں تک بھی وسعت دے رہے ہیں یا نہیں۔ 

یاد رہے کہ چین کا شمار بلند شرح طلاق والے ممالک میں ہوتا ہے۔ بیجنگ میں طلاق کی شرح 39 فیصد، شنگھائی میں 38 فیصد اور شنزن میں 36 فیصد ہے، جبکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین میں طلاق کی شرح میں تقریباً دو گنا اضافہ ہوچکاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -