برسوں سے ایک ہی خواب دیکھنے والی خاتون کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ،اگر وہ پہلے ہی اسکی تعبیر جان لیتی تو کیا واقعی سوکن کاعذاب بھگتنے سے بچ سکتی تھی،آپ بھی جانئے

برسوں سے ایک ہی خواب دیکھنے والی خاتون کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ،اگر وہ ...
برسوں سے ایک ہی خواب دیکھنے والی خاتون کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ،اگر وہ پہلے ہی اسکی تعبیر جان لیتی تو کیا واقعی سوکن کاعذاب بھگتنے سے بچ سکتی تھی،آپ بھی جانئے

  

لاہور(نظام الدولہ)میں ہمیشہ خوابوں میں دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر مجھے بیچ راستے میں چھوڑ جاتے ہیں یا میری جوتی اکثر گم ہوجاتی ہے لیکن وہ پھر مل جاتی ہے۔ ایک بار دیکھاکہ جوتی کھڈے میں گر گئی ہے اورپھر باہر آگئی ہے۔اب میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے ۔ اب میرا کیا بنے گا، کیا ان خوابوں کی یہی تعبیر تھی۔ایک اور بات ۔ میں ہمیشہ خواب میں چاول پکے ہوئے دیکھتی ہوں جس میں گوشت یا فش ہوتی ہے ۔(شازیہ بھٹو)

تعبیر۔یہ خواب جو آپ برسوں سے دیکھتی آرہی تھی ،اسکا نتیجہ تو ظاہر ہوچکا ہے ۔شوہر نے دوسری شادی کرلی اور آپ پر سوکن لابیٹھائی ہے۔دراصل اس خواب میں یہ بھی کیفیت سامنے آئی ہے کہ آپ میں قوت اعتماد کی کمی رہی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔قوت اعتماد کم ہوتو بعض اوقات لوگ ضد اور ہٹ دھرمی کا استعمال بھی کرتے ہیں جس سے مزید خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ۔اگر آپ بروقت اس خواب کی تعبیر جان لیتیں تو آپ میں حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت آجاتی اور کوئی روحانی عمل آپ کی زندگی میں یہ تلخی پیدا نہ ہونے دیتا۔ بہرحال دوسرا خواب امید افزا ہے ۔جلد مراد پوری ہوگی ۔خیر وبرکت حاصل ہوگی۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں اور آیت الکریمہ والی یہ دعا لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظامین روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھنا معمول بنا لیں ۔ ( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -