آٹو انڈسٹری کی پیداوار میں 2022ء تک 77 فیصد تک اضافہ متوقع

آٹو انڈسٹری کی پیداوار میں 2022ء تک 77 فیصد تک اضافہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) سال 2022ء تک پاکستان میں آٹو انڈسٹری کی پیداوار میں 77 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ الیگزرسکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس وقت آٹو انڈسٹری کی سالانہ پیداوار2 لاکھ 50 ہزار یونٹس سے زائد ہے جو سال 2022ء تک 4 لاکھ 43ہزار یونٹس سالانہ سے تجاوز کرجائے گی اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2022ء تک ملک گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت کی پیداوار میں 77 فیصد کا نمایاں اضافہ متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2024ء تک ملک میں گاڑیوں کی طلب 5 لاکھ یونٹ سالانہ تک بڑھنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی آٹو انڈسٹری کے اجراء سے گاڑیاں تیار کرنے والی کئی عالمی کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری کررہی ہیں تاکہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعت سے استفادہ کیا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ تین تا چار سال کے دوران ہنڈائی موٹر کی تیار کردہ گاڑیوں کا قومی مارکیٹ میں حصہ 5 تا 10 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -