لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزازمیں تقریب

لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزازمیں تقریب

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں جنرل مینیجر (آ پریشن)چوہدری محمدانور اورڈپٹی منیجرایڈمن ہماچیمہ نے شرکت کی۔جنرل مینیجر (آ پریشن)چوہدری محمدانور نے ریٹائرڈ ملاز مین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہماری کمپنی کا اثاثہ ہیں ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔آخر میں ملازمین کو پنشن پیپرز/چیک اور تحائف دئیے گئے ۔

ریٹائرڈہونے والے ملازمین میں محمد ارشد ڈوگریو ڈی سی،انجم شاہدلائن مین1،اختر حسین ایل ڈی سی،محمد یوسف سٹور ہیلپر،مشتاق احمد لائن مین2،نصیر احمد نائب قاصد،فتح محمد لائن مین1،شوکت علی یو ڈی سی،شیر زمان سیکورٹی انسپکٹر،محمد افضل ایس ایس او1،لیاقت علی ٹیسٹ انسپکٹر،لیاقت علی اسسٹنٹ فورمین،عبدالرحمن ٹیلیفونسٹ،نیا مت علی اسسٹنٹ لائن مین،غلام رسول لائن مین1،سید حسین نائب قاصد،محمد یوسف اسسٹنٹ فورمین،شمشاد علی لائن مین2،محمد حسین لائن مین2،عبدالحمید لائن مین1،مشتاق احمد ہیڈ کلرک،غلام حسین یوڈی سی،ملک محمد عامر اعوان میٹر سپروائزر2،علم دین لائن مین1،رحمت علی لائن مین1،محمد مقبول میٹر ریڈنگ سیکشن سپروائزر،ذوالفقار علی ہیڈ کلرک،فقیر حسین لائن مین1،شاہد اقبال یو ڈی سی،عبدالروف میٹر سپر وائزر2،احمد شفیق یو ڈی سی،بشیر احمد ایس ایس او2،علی محمد لائن مین1،عبدالطیف شاہد میٹر سپروائزر2،عبدالرزاق میٹر ریڈر،ایاز احمد اصغر لاری ڈرائیور،محمد وارث میٹر ریڈر،محمد شفیع لاری ڈرائیور شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -