3نفسیاتی حدیں بحال‘ سرمایہ کاری میں 58ارب کا اضافہ

3نفسیاتی حدیں بحال‘ سرمایہ کاری میں 58ارب کا اضافہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس100انڈیکس کی42600،42700اور 42800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،سرمایہ کاری مالیت میں57ارب97کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت6.65 فیصد زائدجبکہ53.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 42496 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی برکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اور فوڈ سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 ابڈیکس ایک موقع پر 42918کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح ہر برقرار نہ رہ سکاتاہم تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 300.16پوائنٹس اضافے سے42846.64پوائنٹس پر بندہوا۔

جمعرات کومجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے190کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں57ارب97کروڑ41لاکھ81ہزار112روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر89کھرب13ارب44کروڑ35لاکھ39ہزار37روپے ہوگئی۔جمعرات کو14کروڑ26لاکھ23ہزار760شیئرزکا کاروبار ہواجوبدھ کی نسبت88لاکھ93ہزار410شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت129.46روپے اضافے سے3129.46روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت60.00روپے اضافے سے3000.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت413.20روپے کمی سے7850.85روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے7900.00روپے ہوگئی۔جمعرات کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں ایک کروڑ39لاکھ9ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت60پیسے اضافے سے38.50روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں ایک کروڑ18لاکھ13ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت4پیسے کمی سے13.06روپے پر بندہوئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس185.44پوائنٹس اضافے سے21021.08پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس546.17پوائنٹس اضافے سے72982.08پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس202.58پوائنٹس اضافے سے31362.28پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید :

کامرس -