پھلوں کی برآمدات میں رواں سال کے دوران 4.74 فیصد اضافہ ہوا

پھلوں کی برآمدات میں رواں سال کے دوران 4.74 فیصد اضافہ ہوا

  

اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال 2017۔18ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 4.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے دس ماہ کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات 358.23 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 342.01 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 16.22 ملین ڈالر یعنی 4.74فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -