نامورڈائریکٹر فاروق مینگل رشتہ ازدواج میں منسلک

نامورڈائریکٹر فاروق مینگل رشتہ ازدواج میں منسلک
نامورڈائریکٹر فاروق مینگل رشتہ ازدواج میں منسلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے نامورڈائریکٹر فاروق مینگل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ان کی شادی گزشتہ روز آبائی شہر کوئٹہ میں نہایت سادگی سے ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔نکاح کی تقریب افطاری کے بعد منعقد کی گئی۔ فاروق مینگل نے بتایا کہ ان کی شادی فیملی میں ہوئی جس میں ان کی مشاورت بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ فاروق مینگل کی یہ تیسری شادی ہے ۔ان کی پہلی شادی پروڈیوسر آفرین بیگ سے ہوئی تھی جنہیں 2004 میں قتل کردیا گیا تھا جس کے الزام میں فاروق مینگل کو پانچ سال جیل میں بھی رہنا پڑا لیکن الزام ثابت نہ ہونے پر انہوں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے حکم پر رہائی ملی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز کی زندگی دوبارہ شروع کرتے ہوئے ایک فلم"ہجرت" اور کئی ڈرامے پروڈیوس کئے۔فاروق مینگل کی دوسری شادی اداکارہ نور بخاری سے ہوئی جس کا انجام کچھ عرصے بعد طلاق کی صورت میں ہوا۔

مزید :

کلچر -