رنبیر کپور فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر پر والد رشی کپور کے ردعمل پر جذباتی

رنبیر کپور فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر پر والد رشی کپور کے ردعمل پر جذباتی
رنبیر کپور فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر پر والد رشی کپور کے ردعمل پر جذباتی

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر پر والد رشی کپور کے ردعمل پر جذباتی ہو گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت کردہ فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر پر رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ رنبیر کپور میرا بیٹا ہے،رنبیر کپور نے فلم میں کمال کی ادکاری کی ہے اور اسے دیکھ کر مجھے بالکل یہ نہیں لگ رہا تھا کہ یہ رنبیر کپور ہے بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ سنجے دت ہے، جس پر رنبیر کپور نے جذباتی ہو کر کہا کہ رشی کپور نے اداکروں کو سراہتے ہیں اور انہوں نے میری تعریف بیٹا ہونے کی بنا پر نہیں کی بلکہ انہوں نے میری تعریف میرے اچھے کام پر کی ہے۔ فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا جبکہ پریش راول سنیل دت کا کردار ادا کر رہے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، وکی کوشل، سونم کپور اور دیا مرزا شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں ۔ فلم29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -