پلاک کے زیر اہتمام دو روزہ پنجابی نعتیہ مشاعرہ

پلاک کے زیر اہتمام دو روزہ پنجابی نعتیہ مشاعرہ

  

لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام دو روزہ پنجابی نعتیہ مشاعرہ اختتام پذیر۔مشاعرے میں معروف شعراء نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔اس دو روزہ نعتیہ مشاعرے کا مقصد رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا تھا۔مشاعرے کی صدارت معروف شاعرہ اور کالم نگار صوفیہ بیدار نے کی۔ جن شاعرات نے اِس بابرکت محفل میں اپنا ہدیہ عقیدت بحضور سرورِ کونینؐ پیش کیا اُن میں ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، پروین سجل، رخشندہ نوید، منور سلطانہ بٹ، نشو بیگم، تسنیم کوثر، عفت علوی، شگفتہ غزل ہاشمی، فریدہ خانم، فاخرہ انجم، حسن بانو، انجم قریشی، حرا رانا، عالیہ بخاری، لبنی صفدر، انمول گوہر اور ڈاکٹر صغرا صدف شامل تھیں۔

اِس بابرکت محفل کی ابتداء میں ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ اِس محفل کے انعقاد کا مقصد حصول برکت اور اپنے رسول پاکؐ کی سیرت مبارکہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذات کا محاسبہ کرنا ہے۔ اِس نُورانی مشاعرے میں نظامت کے فرائض معروف شاعرہ نیلما ناہید درانی نے سر انجام دئیے۔

مزید :

کلچر -