عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں

عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں
عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا ٹریلر نے سب کو دنگ کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلرنے دھوم مچا دی ،ٹریلر کو مداحوں سمیت بالی وڈ شخصیات نے بھی بے حد سراہا جن میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں ۔عالیہ بھٹ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹریلر میں رنبیر کپور نے بہترین پرفارمنس دی ہے،ٹریلر نے سب کے ہوش اڑا دیئے۔
فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور، پریش راول، سونم کپور، انوشکا شرما، منیشاکوئرالہ، دیا مرزا،کرشما تنا اور جم ساربھ شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں ۔ فلم29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -