آرٹسٹ سپورٹ پنجاب کی مد میں فنکاروں اور ہنر مندوں میں چیک تقسیم

آرٹسٹ سپورٹ پنجاب کی مد میں فنکاروں اور ہنر مندوں میں چیک تقسیم
آرٹسٹ سپورٹ پنجاب کی مد میں فنکاروں اور ہنر مندوں میں چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)وزارت اطلاعات و ثقافت ، حکومت پنجاب کی طرف سے آرٹسٹ سپورٹ کی مد 60,60ہزار روپے کے چیک ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطا محمد خان نے الحمراء ہال نمبر 3میں فنکاروں اور ہنر مندوں میں تقسیم کئے گئے۔چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں نامور کامیڈین جواد وسیم ااور سیکشن آفیسر وقار عظیم جپہ بھی شریک تھے۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام ایک امانت کی مانند تھاجس نہایت شفاف انداز میں مکمل کر لیا گیا ہے، تقریب میں 14آرٹسٹوں 60،60ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔باقی رہ جانے والے فنکاروں کو عید الفطر سے قبل چیک جاری کر دیئے جائیں گے۔

مزید :

کلچر -