جھانوی کپور ووگ انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں
ممبئی(یوا ین پی)بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور پہلی بار ووگ انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور ووگ انڈیا میگزین کے جون کے تازہ شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں جس میں انہوں نے فلورل لباس اور کانوں میں بندے پہنے اور بال کھلے رکھے ہیں جس میں ہو بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ جھانوی کپور فلم دھڑک میں دکھائی دیں گی۔ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ماں کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھوں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جھانوی کپور نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ ماں کا خیال تھا کہ فلموں کے لئے میری جلد زیادہ اچھی نہیں ہے اور میں بہت سادہ اور بھولی بھالی ہوں جس کے باعث وہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکارہ بنوں لیکن وہ چاہتی تھیں کہ خوشی فلموں میں آئے اور وہ ہماری آرام دہ زندگی کی خواہش مند تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بچوں کی طرح ان کے ساتھ ہمیشہ رہتی، جب میں جاگتی تو سب سے پہلے ان کا پوچھتی اور جب میں سوتی تو مجھے ان کی ضرورت پڑتی تھی اور وہ ایسا کرتی بھی تھیں۔