صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں،اداکارہ و پرفارمر اقراء

صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں،اداکارہ و پرفارمر اقراء
صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں،اداکارہ و پرفارمر اقراء

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر اقراء نے کہا کہ نہیں سٹیج پر کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر وہ بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتیں۔نے بتایا کہ وہ میں کئی سال سے ہیں اور صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں۔ اقراء نے مزید بتایاکہ سٹوڈیوز اب دوبارہ آباد ہونے شروع ہوچکے ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے۔اس سے فلموں کا مستقبل کافی روشن نظر آرہاہے مجھے خوشی ہوگی کہ میں بھی اس ترقی کا حصہ بنوں معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے جو لوگ اس کام کو جانتے نہیں وہ کرتا دھرتا بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمی مافیا اب تھیٹرکی تباہی کے لئے سرگرم ہے فلم کی اداکارائیں اب تھیٹر کا رخ کر چکی ہیں ۔اقراء نے کہا کہ اب تمام فلم میکروں کو چاہیے کہ وہ اس انڈسٹری کے لئے معیار کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں ہمارے ملک میں بھارت جا کر گلیمرس کام کرنے والی اداکارا ؤ ں کے بارے میں بہت وا ویلا کیا جاتا ہے ۔

مزید :

کلچر -