عید الفطرکے سٹیج ڈراموں کیلئے فنکاروں کا چناؤ شروع

عید الفطرکے سٹیج ڈراموں کیلئے فنکاروں کا چناؤ شروع

  

لاہور (فلم رپورٹر)سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے عید الفطر پر اپنے سٹیج ڈراموں کے لئے فنکاروں کا چناؤ شروع کر دیا۔ لاہور ،ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے عید الفطر پر پیش کیے جانے والے سٹیج ڈراموں کے لئے نامور اداکاراؤں اور اداکاروں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے متعدد پروڈیوسروں نے انہیں ایڈوانس رقم دیکر اپنے ڈرامے کے لئے کاسٹ بھی کر لیا ہے ۔ ان میں ماہ نور ، صوبیہ خان ، ہما علی ،ندا چوہدری ر ، شیبا رانی ،،آشا چوہدری ،آفرین پری ،افتخار ٹھاکر ،سخاوت ناز ،امانت چن ،ظفری خان ، ناصر چینوٹی ،قیصر پیا ،سردار کمال ،ساجن عباس ، ببو رانا ،چاند برال ،گوشی خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جو عید الفطر پر مختلف تھیٹرز میں ہونے والے سٹیج ڈراموں میں حصہ لیں گے۔

مزید :

کلچر -