کردار دلچسپ لگے تو فلم سائن کر لیتا ہوں، امیتابھ بچن
ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں سوچتے کہ فلم کے کردار کیلئے موزوں ہیں یا نہیں بلکہ وہ فلم کر لیتے ہیں،بعض اوقات وہ شائقین کو پسند آجاتا ہے اور بعض اوقات نہیں۔بھارتی ذرائع ا بلاغ کے مطابق وہ جب کوئی فلم سائن کرتے ہیں تو ایسا کوئی ارادہ یا سوچ نہیں رکھتے کہ وہ اس کردار کیلئے موزوں ہیں یا نہیں اگر اس میں میری دلچسپی کا عنصر موجود ہو تو وہ فلم کر لیتے ہیں،بعض اوقات وہ شائقین کو پسند آجاتا ہے۔
اور بعض اوقات نہیں۔ امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔