میرا سب کچھ چھوڑ کر اللہ اللہ کرے،رچل خان کا مشورہ
لاہور(فلم رپورٹر)میرا کی سابقہ گہری دوست اور اداکارہ ریچل خان نے مشورہ دیا ہے کہ میرا کو چاہیئے کہ سب کچھ چھوڑ کر اب اللہ اللہ کریں۔ریچل خان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ میرا نے عتیق الرحمنٰ سے شادی کی ہوئی تھی اور اب تو عدالت سے بھی یہ ثابت ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ یہ سب ماننے کے لئے تیار نہیں ہے، بے شرمی اورڈھٹائی کی کوئی حد ہوتی ہے،ریچل خان نے مزید کہا کہ جن دنوں میں میرا کے قریب تھی وہ ہر دوسرے شخص سے یہی مطالبہ کرتی تھی کہ مجھ سے نکاح کرلو،اسی چکر میں اس نے دولت کے انبار اکٹھے کر لئے لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک اس کا دل نہیں بھرا بلکہ وہ دن رات اسی کوشش میں رہتی کہ مزید دولت کیسے کمانی ہے۔ریچل خان نے کہا کہ میرا نے سب کچھ کرلیا اور سب کچھ دیکھ لیا ہے اسے چاہیئے کہ اب وہ صرف اللہ اللہ کرے تاکہ اس کی زندگی میں سکون آسکے۔