فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘پر پاکستان میں پابندی عائد

فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘پر پاکستان میں پابندی عائد
فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘پر پاکستان میں پابندی عائد

  

لاہور(فلم رپورٹر)مرکزی سنسر بورڈ نے بولی وڈ فلم ویرے دی ویڈنگ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے۔سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی)کے چیئرمین دانیال گیلانی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایا ' بورڈ کے اراکین نے فلم سنسر شپ کوڈ 1980 کے تحت متفقہ طور پر اس فلم کو پاکستان میں عام ریلیز کے لیے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا'۔اس فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 4 سہیلیوں کے گرد گھومتی جنھیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے، یہ چار سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے۔اس فلم کے ٹریلر سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا موضوع کافی بولڈ ہے اور اسے نوجوان ناظرین کو ذہن میں رکھ کر ہی بنایا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -