ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 سمگلروں کو گرفتارکرلیا

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 سمگلروں کو گرفتارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف مختلف شہروں میں چھاپے، 4انسانی سمگلر گرفتار۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی ٹیموں نے سیالکوٹ،نارووال اور گوجرانوالہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار انسانی اسمگلروں محمد حارث،ظفر اقبال،علی عباس اور محمد صدیق کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز سادہ لوح لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -