جوہر ٹاؤن ، شارٹ سرکٹ سے گھرمیں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

جوہر ٹاؤن ، شارٹ سرکٹ سے گھرمیں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

  

لاہور (خبرنگار)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھرمیں آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن وفاقی کالونی جٹ چوک اللہ ھو گول چکر کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے الیکٹرونکس اور لکڑی کا سامان جل کر خاکستر ھو گیا۔اس کی اطلاع ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا ، کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -