ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی مختلف رمضان بازاروں میں ٹریفک آگاہی مہم جاری

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی مختلف رمضان بازاروں میں ٹریفک آگاہی مہم جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی ٹی آرایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔گذشتہ روز مہم میں ٹی آرایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور اٹلس ہنڈا کے تسیلم شجاع سمیت سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا۔ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو ون ویلنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں ایجوکیٹ کیا، کمسن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی میں والدین کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔ٹریفک آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو زیا دہ سے زیا دہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر وانا ہے۔

مزید :

علاقائی -