شفیق آباد ، 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، مردہ خانے میں منتقل

شفیق آباد ، 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، مردہ خانے میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)شفیق آباد کے علاقہ سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر نشئی قرار دے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے بتی چوک کے قریب 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی اورناکامی پر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی نشئی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -