کوٹ لکھپت ، معمولی جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دوست کو ہلاک کر دیا ، ملزم فرار

کوٹ لکھپت ، معمولی جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دوست کو ہلاک کر دیا ، ملزم ...

  

لاہور(خبرنگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پردوست نے دوست کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایاگیاہے کہ بابر چوک کے رہائشی ساجدکی 20سالہ وسیم کے ساتھ دوستی تھی ۔ چند روز قبل دونوں دوستوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پرمحلے داروں نے صلح کروادی لیکن ساجد نے دل میں رنجش رکھی۔ گزشتہ روز وسیم اپنے گھر کے پاس کھڑا تھا کہ ساجد نے صلح ہونے کے باوجود ساتھیوں سے مل کر وسیم کے سر میں گولی مار دی ۔شدید زخمی حالت میں وسیم کو جنرل ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکاجبکہ فائرنگ کے بعد ساجد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کردیا اور مقتول کے والد کے بیان پر ساجد وغیرہ چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -