پنجاب : 24گھنٹوں میں 832ٹریفک حادثات ، 8افراد جاں بحق ، 548شدید زخمی

پنجاب : 24گھنٹوں میں 832ٹریفک حادثات ، 8افراد جاں بحق ، 548شدید زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 832 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں548افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں 391 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری طبی امداد فراہم کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات8افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 418 ڈرائیور، 16کم عمر ڈرائیور 415 مسافر اور 114 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ230ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 230 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں 98 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 64حادثات میں 70 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل947متاثرین میں750مرد اور197خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں656موٹر سائیکل،115آٹو رکشے، 78 موٹر کاریں، 15 مسافر بسیں، 31 وین، 29 ٹرک اور 90 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -