(ن) لیگ کی حکومت نے صرف اشرافیہ کو تحفظ پہنچا یا‘عزیز الرحمن چن

(ن) لیگ کی حکومت نے صرف اشرافیہ کو تحفظ پہنچا یا‘عزیز الرحمن چن

  

لاہور ( سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے ،(ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں کئی سکیمیں متعارف کروائیں لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوئی ،(ن) لیگ کی حکومت نے صرف اشرافیہ کو تحفظ پہنچا یا،عام آدمی کے لئے کوئی سکیم متعارف کروائی گئی اور نہ ہی غریب پاکستان کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بتائے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بہتری کے لئے کو نسا منصوبہ شروع کیا ہے ۔

۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے عوام کی زندگی میں بہتر ی لانے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی پہنچ سے دال روٹی بھی دور ہو چکی ہے۔ مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -