اوور سیز پاکستانی خاتون کادو کروڑ روپے مالیت کامکان واگزار

اوور سیز پاکستانی خاتون کادو کروڑ روپے مالیت کامکان واگزار

  

لاہور (سٹی رپورٹر) اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی مددسے سمندر پار مقیم پاکستانی خاتون کادو کروڑ روپے مالیت کا مکان غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرا لیا گیا ہے۔ وائس چیئرپرسن او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ کینیڈا میں مقیم شبنم نذر نے شکایت درج کروائی کہ کرایہ دار نے ان ایک کنال مکان کے نچلے پورشن کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر کارروائی کی گئی۔

اور ایک سال سے کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا ۔یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے دسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی کوششوں سے مذکورہ مکان خالی کروا کے مالکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -