سفاری زو لاہور میں شیروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

سفاری زو لاہور میں شیروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

  

لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف کی غیر موثر حکمت عملی کی وجہ سے سفاری زو لاہور میں رکھے گئے شیروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں شیروں کی نسل کو محفوظ کرنا ہے تو شیروں کے جوڑے پنجاب کے دیگر اضلاع میں واقع چڑیا گھروں میں بھجوا دیا جائے اور وہاں سے جوڑوں کو واپس لایا جائے اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ہی جوڑے سے شیروں کی لگا تار افزائش سے شیروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر شیروں کی نسل کو بچانا ہے تو جوڑوں کو توڑ کر مختلف چڑیا گھر میں شیروں کے ساتھ رکھا جائے تاکہ ان کے پرانے پنجروں و ساتھی جانوروں میں پائے جانے والے وائرس سے بچایا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -