چین کے ٹیکنالوجی سینٹر کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا

چین کے ٹیکنالوجی سینٹر کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چین سے پاکستان کے دورہ پر آئے زی جیانگ پراونشل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسچینج سنٹر سے12رکنی وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر مس یان جنگ کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرناصرہ جبیں سے ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ اس موقع پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈین آف سائنس ڈاکٹر شاہد کمال، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ، ڈائر یکٹرز کنفیوشس سنٹر رانا اعجاز احمد اور لیو چن شنگ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹرناصرہ جبیں نے پنجاب یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے مابین تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ویژن ہے۔ بعد ازاں وفد کے شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کئے گئے۔وفد کے شرکاء نے پنجاب یونیورسٹی میں بیرون ممالک سے آئے طلباؤ طالبات کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر وائس چانسلرکا شکریہ ادا کیا۔