پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن آج منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن آج منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون جمعہ کو منایا جائے گاجس کے منانے کا مقصد والدین کی اہمیت اور ان سے محبت کے اظہار کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس میں مقررین والدین کی اہمیت کے متعلق اظہار خیال کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال2012ء میں اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دی تھی۔یوم والدین کے موقع پر بچے اور نوجوان اپنے والدین کو ان کی تربیت اور دیکھ بھال کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد والدین کی اہمیت اور ان کی اولاد کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتاہے۔