آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کامیاب نہیں ہوگی،عثمان حمزہ

آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کامیاب نہیں ہوگی،عثمان حمزہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف این اے 128کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اپنے گزشتہ پینتس برسوں کے دور حکومتوں میں ملک کا برا حال کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے اسی وجہ سے آنے والے الیکشن میں (ن) لیگ کامیاب نہیں ہوگی ناکام منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کرنے والوں نے عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کیلئے وسائل کی بے دریغ بندر بانٹ کررہی ہے۔

ڈرامہ بازی کیلئے ایک منصوبے کا 4،4بار افتتاح کرنے والے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -