عمران خان نے ثابت کیا ہے وہ سیاست دان نہیں ،شیخ عرفان

عمران خان نے ثابت کیا ہے وہ سیاست دان نہیں ،شیخ عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے زون 167کے صدر شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی ہے اور رہے گی سال 2018کے عام انتخابات میں (ن) لیگی چوروں اور پی ٹی آئی کے لوٹوں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے انکو اب کوئی جیلوں میں جانے سے نہیں بچا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ سیاست دان نہیں ہے وہ قومی مفادات نہیں بلکہ اپنی زات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سیاسی پختگی سے تو ان کا دور کا بھی کوئی تعلق ہی نہیں ہے ا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے، نوا ز شریف کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے۔